سعودی کابینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کر دی

سعودی کابینہ کا اجلاس

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی کابینہ نے غزہ پٹی کے لیے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کی حمایت کی ہے۔ اجلاس کی صدارت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں موت کی سزا پانے والے قیدی نے آخری خواہش میں پیزا، بیف برگر اور آئس کریم کھانے کی فرمائش کر دی

غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد

وزراء نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد اور انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے علاقے میں واپس آنے اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس کیلئے حج پالیسی کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع

جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت

سعودی کابینہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی بھی حمایت کی اور شامی جمہوری افواج کو شامی ریاست میں ضم کرنے کے اقدام کو تسلیم کرتے ہوئے ملکی امن اور شامی خودمختاری پر اپنا عزم دہرایا۔

یمن بحران کے خاتمے کی کوششیں

کابینہ نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب یمن بحران کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کے اہم شعبوں کی ترقی کے لیے 507 ملین ڈالر کے منصوبوں اور پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...