پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں پنک سالٹ کی پیداوار میں اضافہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا، پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کیا جائے گا، کاروباری طبقے کو ترغیب کیلئے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
منصوبے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت پانچ ارب کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ کاروباری طبقہ کو بلاسود قرضے دینے کے لیے سمری منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی۔
نایاب پنک سالٹ کا کاروبار
سمری میں لکھا گیا کہ دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے۔ آسان قرضوں سے پنک سالٹ کے کاروبار میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جبکہ عالمی ممالک میں پنک سالٹ کی فروخت سے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔
قدرتی ذخائر اور برانڈنگ
سمری کے مطابق پنجاب کے اضلاع میانوالی، خوشاب، چکوال، اور جہلم میں پنک سالٹ کے قدرتی ذخائر موجود ہیں۔ پنک سالٹ کا عالمی منڈی میں لوکل برینڈنگ سے فروخت کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے قائد آباد میں سپیشل منرل پروسیسنگ زونز کے قیام کی منظوری دے رکھی ہے۔
خام سالٹ کی فروخت پر پابندی
صوبائی کابینہ نے پنک سالٹ کے خام حالت میں فروخت پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔








