جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی درخواست مسترد
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلا کی بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
سماعت کی تفصیلات
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
پراسیکیوٹر کا مؤقف
اس موقع پر پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں۔ بلکہ وہ جیل حکام کی تحویل میں ہیں۔ لہٰذا ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل انتظامیہ کے پاس ہیں۔ اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے وکلا کی درخواست خارج کر دی۔








