اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر قبول کرے، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء کا اپوزیشن سے مذاکرات پر بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ مذاکرات شروع کرنے ہیں تو پہلے بانی سے ملاقاتیں شروع کرائی جائیں۔ ہم نے اپوزیشن کو کئی بار کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں، ملاقاتوں سے ہی ملاقاتیں شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرمزید پابندیوں کا اعلان
مذاکرات کی پیشکش
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم کی آفر قبول کرے۔ قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے بغیر ایوان چل نہیں سکتا۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر میں رابطہ نہیں تھا۔
ایم کیو ایم کا معاملہ
اس سوال پر کہ ایم کیو ایم برہم ہے کہ ہمیں وزیر اعظم کی طرف سے مشاورت میں شامل نہیں کیا جاتا؟ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ میں جن ملاقاتوں میں موجود رہا، ایم کیو ایم نے تو وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اگر کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ہم نظرثانی کرلیں گے۔ کراچی کے سانحہ پر ہر پاکستانی کو دکھ ہے۔








