سانحہ گل پلازہ: آخری لاپتا شخص کے ملنے تک عمارت نہیں گراسکتے، ڈی سی ساؤتھ
کراچی میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتا شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
ریسکیو آپریشن کی صورتحال
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساوتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ گل پلازہ میں پانچویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہماری کوشش ہے جلد از جلد لاشوں کی شناخت بھی ممکن ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مہندراسنگھ دھونی روزانہ کتنا دودھ پیتے ہیں؟ آخر کار سابق بھارتی کپتان کھل کر بول پڑے
اموات اور لاپتہ افراد کی تعداد
انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 28 ہو چکی ہے جب کہ ملبے سے نکلنے والے 17 افراد کی شناخت ہونا باقی ہے، 11 افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور 85 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اطلاعات ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے موجودہ عہدیداران کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں نامزد کیا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر
لاپتا افراد کی تلاش
ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ 39 لاپتا افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی بلڈنگ کی آئی ہے مگر بلڈنگ کے کچھ حصے ایسے ہیں جہاں ہم نہیں پہنچ سکے ہیں، گل پلازہ کے جو حصے گرے ہیں وہاں سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، مشین سے اور مینولی بھی کام کیا جا رہا ہے، عمارت کے گرے ہوئے حصے کو اٹھانے میں مشکلات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال
ریسکیو آپریشن میں تکنیکی چیلنجز
انہوں نے مزید بتایا کہ عمارت کے اندر ابھی بھی دھواں اور گرمائش ہے لہٰذا اس وقت عمارت میں کولنگ بھی کی جا رہی ہے جہاں تک پہنچ سکتے ہیں وہاں سرچ کیا گیا ہے، تکنیکی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیستان میں قتل ہونیوالے مزدور جمشید کے گھر خبر پہنچنے پر کہرام برپا
محفوظ افراد کی جانچ
ڈی سی ساوتھ نے کہا کہ 85 افراد لاپتا افراد کی فہرست میں ہیں جن میں کچھ نام ڈبل ہوگئے ہیں ان کی جانچ کی جارہی ہے، کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی ہے کیونکہ یہ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے، جب تک ایک بھی لاپتاشخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔
رمپا پلازہ کا عارضی بندش
جاوید کھوسو کا کہنا تھا کہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔








