ڈرون کا خوف بے اثر ہوگیا: چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کر لیا
ڈرون کا خوف بے اثر
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرون کا خوف بے اثر ہوگیا، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف دانستہ طور پر ایک منظم اور مسلسل پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یارمحمد خان نیازی
نیا ہتھیار: ہیریکین 3000
چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی، نورینکو (Norinco) کے ماہرین عسکریات نے انتہائی طاقتور مائیکروویو شعاعیں چھوڑ کر بیک وقت کئی ڈرون تباہ کرنے والا ہتھیار ہیریکین (Hurricane 3000) ایجاد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سفارتی بلنڈر کیا، ایران اس کے ہاتھوں سے نکل گیا: پراوین ساہنی
ہیریکین کی خصوصیات
یہ ہتھیار ٹرک پر نصب ہوتا ہے اور 3 کلومیٹر دور اڑتے ڈرونوں کے جھنڈ میں شامل سبھی ڈرون تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے نکلی زبردست غیر مرئی شعاعیں ڈرون کے تمام برقی آلات جام کر کے اسے ناکارہ کرتی ہیں۔
ماہرین کی رائے
مغربی ماہرین اس ہتھیار کو ڈرون حملوں کا بہترین توڑ قرار دے رہے ہیں اور یہ جدید فنون حرب میں ایک اہم سنگ میل بن چکا ہے۔








