وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی منیب الرحمن کی اہم ملاقات
مفتی منیب الرحمن کی وفد کے ساتھ ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر سائبر حملے کئے: ٹائمز آف انڈیا
قیام امن اور استحکام کے لیے خدمات کی تعریف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے: علیمہ خان
مسائل کے حل کے لیے اقدامات
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا اور حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ میں جانوروں کی سب سے بڑی چوری کی واردات
کمیٹی کی تشکیل
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مفتی منیب الرحمن اور دیگر علمائے کرام بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مسائل کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ثمر جعفری کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے پر کوئی اعتراض نہیں :عینا آصف
اتحاد اور یکجہتی کی دعوت
محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لیے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ وہ سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں، اور ہم سب ایک ہیں، پاکستان سب سے پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق امور پر غور
علمائے کرام کی خدمات کی تعریف
طلال چودھری نے کہا کہ علمائے کرام کی پاکستان کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
وفد کا تعارف
وفد میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراہیم شامل تھے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








