وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی منیب الرحمن کی اہم ملاقات
مفتی منیب الرحمن کی وفد کے ساتھ ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری سے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ریفری کا تنازع، پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت، ہٹائے جانے پر ہی ٹیم سٹیڈیم جائے گی
قیام امن اور استحکام کے لیے خدمات کی تعریف
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک میں قیام امن اور استحکام کے لیے مفتی منیب اور دیگر علمائے کرام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سموگ کی شدت میں اضافہ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل، خلاف ورزی پر جرمانوں کا فیصلہ
مسائل کے حل کے لیے اقدامات
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مسائل کے حل کا جائزہ لیا جائے گا اور حل کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آخری مقابلے میں وہ نتیجہ حاصل نہیں کر سکا جس کی مجھے امید تھی، مضبوط طریقے سے دوبارہ سے کامیابی حاصل کروں گا: ارشد ندیم
کمیٹی کی تشکیل
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مفتی منیب الرحمن اور دیگر علمائے کرام بھی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی مسائل کے حل کے لیے قابل عمل سفارشات پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ، 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اتحاد اور یکجہتی کی دعوت
محسن نقوی نے کہا کہ مفتی منیب الرحمن سب کے لیے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ وہ سب کو متحد رکھنے کا کردار ادا کرتے ہیں، اور ہم سب ایک ہیں، پاکستان سب سے پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
علمائے کرام کی خدمات کی تعریف
طلال چودھری نے کہا کہ علمائے کرام کی پاکستان کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سالمیت، ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
وفد کا تعارف
وفد میں علامہ لیاقت حسین اظہری، مفتی عابد مبارک المدنی اور ملک محمد ابراہیم شامل تھے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








