خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری، فلیش فلڈ کا خطرہ
پشاور میں شدید موسمی حالات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کی وجہ سے فلیش فلڈ کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ قابل مذمت، خوارج کا خاتمہ ترجیح ہے: صدر، وزیراعظم
مغربی سسٹم کا اثر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آج سے 24 جنوری تک طاقتور مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنان اسمبلی کی عمارت میں داخل، شدید نعرے بازی
دریاؤں کا خطرہ
سسٹم کے تحت خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے باعث دریائے کابل اور معاون ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی کا فیصلہ
فلڈ کمیشن کا الرٹ
فیڈرل فلڈ کمیشن نے سوات، چترال، دیر، مالاکنڈ اور مانسہرہ سمیت متعدد اضلاع کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سیاسی اکابرین قوم کو کیا درس دے رہے ہیں: محفوظ النبی خان
این ڈی ایم اے کی ہدایات
ادھر این ڈی ایم اے نے کے پی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔
بلوچستان میں موسمی حالات
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔








