سوشل میڈیا کی ایک غلط پوسٹ جیل لے جا سکتی ہے، این سی سی آئی اے
سوشل میڈیا کی احتیاطی تدابیر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک غلط کلک یا غیر محتاط پوسٹ شہریوں کو جیل لے جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارجی جہنم واصل
عوامی آگاہی ایڈوائزری
این سی سی آئی اے نے عوامی آگاہی کیلئے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صارفین کسی بھی پوسٹ، خبر یا لنک کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں کیونکہ بغیر تحقیق مواد پھیلانا قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
غلط معلومات کا پھیلاؤ
ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور مقتدر اداروں کے خلاف غیر مصدقہ معلومات یا جھوٹی خبریں پھیلانا ایک سنگین قانونی جرم ہے۔








