میری بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی: چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کی ضمانت
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کا فیصلہ
سپریم کورٹ نے چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کے لیے عید کا تحفہ، پاکستانی ریسلر اطہر نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
گرفتار ملزم اور مقدمہ
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، گرفتار ملزم محمد عرفان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف کی دوبارہ حملے کی وارننگ، ایران نے بھی ممکنہ جارحیت کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
ملزم کی سرگرمیاں
دورانِ سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عرفان نے لڑکی کو اغوا اور گھر سے سونا و پیسے چوری کیے۔ اغوا ہونے والی لڑکی کی عمر 16 سال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کردی
ملزم کے وکیل کا مؤقف
ملزم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لڑکی نے ملزم سے کورٹ میرج کی ہے۔ مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔ کورٹ میرج کرنے والی لڑکی جڑواں بہنیں ہیں اور دوسری بہن کی 3 سال پہلے شادی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے مزید میزائل فائر کئے تو نتائج سنگین ہوں گے؛ترک وزیر خارجہ
جسٹس کا سوال اور جواب
جسٹس ہاشم کاکڑ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ آپ فیملی ٹری نہ نکالیں، کیا آپ چاہتے ہیں اُن کے خلاف بھی کارروائی ہو؟ بچی 3 بار مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو چکی ہے اور بیان میں واضح کر چکی ہے کہ مرضی سے شادی کی۔ جب میاں بیوی راضی ہیں تو کیا ایشو ہے؟
یہ بھی پڑھیں: ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی 2 الگ کارروائیاں ، 5 دہشتگرد جہنم واصل
ملزم کی گرفتاری کی مدت
عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ ملزم جون 2025 سے گرفتار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خلیجی خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار، خام تیل کیسے اور کہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے؟ امریکی میڈیا نے بتا دیا
چائلڈ میرج ایکٹ کی سزا
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پوچھا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ چلے گا، چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت کتنی سزا ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت 16 سال 4 ماہ سزا ہے۔
عدالت کا فیصلہ
بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔








