کراچی میں 100 بچوں سے بدفعلی کے مرکزی ملزم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کا معاملہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں 100 بچوں سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم عمران سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ آدمی نے ناجائز تعلقات کے نتیجے میں ہونے والے حمل کو ضائع کرنے کے لیے انتہائی خطرناک قدم اٹھا لیا
ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ
روزنامہ جنگ کے مطابق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا پنجاب کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف 2018 سے 2023 تک 8 مقدمات سامنے آئے، مختلف نوعیت کے مقدمات ملتان اور گردونواح میں درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی میں نورجہاں کا گانا اونچی آواز میں سننے والے شہری کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا
بدفعلی اور دیگر الزامات
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بچوں کے ساتھ بدفعلی، اغواء اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں، ملزم کی بیوی 2024 میں اسے چھوڑ کر بچوں سمیت فیصل آباد منتقل ہوئی اور اسی دوران ملزم پنجاب آتا جاتا رہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا انتظامی حکم آگیا
ڈی این اے نتائج
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کر گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری
حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔








