سال 2026 کے لیے گندم کی قیمت 3500 روپے فی من مقرر، نوٹیفکیشن جاری
گندم کی قیمت کا تعین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال 2026ء کے لیے گندم کی قیمت 3 ہزار 500 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کے فور منصوبے میں اربوں کی بے ضابطگیاں، نجی کمپنیوں کو ٹھیکے کتنے میں اور کیوں دیئے گئے؟ آڈٹ رپورٹ جاری
پرائیویٹ سیکٹر سے تعاون
حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے گندم خریداری کی اجازت دے دی ہے، سٹریٹجک گندم ذخائر اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
گندم کی خریداری کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتِ پنجاب 25 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی، اسٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100روپے اضافہ
فنانسنگ لاگت کی معلومات
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت فنانسنگ لاگت کا 70 فیصد حصہ برداشت کرے گی، ڈی جی فوڈ، ایگریگیٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا، منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیے جائیں گے۔
ایگریگیٹر کی شرائط
نوٹیفکیشن کے مطابق ایگریگیٹر کل گندم کا 0.5 فیصد سے کم یا 20 فیصد سے زیادہ حصہ نہیں لے سکے گا، کسان کو گندم کا 35 سو روپے فی من کا 100 فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔








