بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ کریش کر گیا، ویڈیو بھی سامنے آ گئی
بھارتی فضائیہ کا مائیکرولائٹ طیارہ حادثہ
پریاگ راج (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی مائیکرولائٹ طیارہ کریش کرگیا۔
واقعے کی تفصیلات
#प्रयागराज میں شہر کے بیچوں-بیچ تالاب میں #एयरक्राफ्ट گر گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہوا میں اڑے رہے ایئرکرافت کا اچانک بیلنس بگڑ گیا اور کےپی کالج کے پیچھے گر پڑا۔ "#UttarPradesh #Aircraft #Prayagraj pic.twitter.com/tC84U51UWd
— mishikasingh (@mishika_singh) January 21, 2026
حادثے کی وجوہات
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک مائیکرو لائٹ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ کریش ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹس واقعے میں محفوظ رہے جنہیں ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
’’جنگ‘‘ کے مطابق حادثے کے مقام سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دکھائی دیتا ہے، جبکہ کچھ حصوں میں آگ بھی لگی نظر آتی ہے۔ ایک اور ویڈیو میں پائلٹس کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید تحقیقات
حکام کے مطابق فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پریاگ راج میں ایک تالاب میں گرا۔ واقعے میں شہری و املاک بھی محفوظ رہے، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔








