پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا
سیالکوٹ ٹیم کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ’سیالکوٹ‘ کی ٹیم کے مکمل نام کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 52 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مار لیا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ’او زی‘ گروپ کے چیئرمین حمزہ مجید، شریک مالک کامل خان اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ پریس کانفرنس میں ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے تلخ کلامی کے بعد بوتل مارکر لیڈی اہلکار کا سر پھاڑ دیا
ٹیم کا نام
حمزہ مجید کے مطابق پی ایس ایل میں سیالکوٹ کی ٹیم ’سیالکوٹ سٹالینز‘ کے تاریخی اور مقبول نام کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بکرے کی فروخت اور پھر پیسے نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
فرنچائز کی خریداری
ریکارڈ 185 کروڑ روپے میں فرنچائز خریدنے والے حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ ’سٹالینز‘ صرف ایک نام نہیں بلکہ سیالکوٹ کی کرکٹ کی پہچان اور ایک عظیم تاریخ کا عنوان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی گئیں
شائقین کی خواہشات
انہوں نے کہا کہ شائقینِ کرکٹ کی خواہشات اور سیالکوٹ کی روایتی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسی نام کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کا 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ
پی ایس ایل کی رونق کی واپسی
حمزہ مجید نے مزید کہا کہ ’سیالکوٹ سٹالینز‘ کی واپسی سے پی ایس ایل کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے، پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نوازشریف
نئی ٹیم کی تشکیل
انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم تشکیل دے رہے ہیں جو نہ صرف بہترین کھیل پیش کرے گی بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر ایک نیا مقام دلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستان سے رابطوں کے الزام میں موچی گرفتار کرلیا گیا
زود اعلان کی توقعات
حمزہ مجید نے واضح کیا کہ او زی گروپ ٹیم کے لوگو، کٹ اور کھلاڑیوں کے انتخاب کے حوالے سے جلد ہی بڑے سرپرائزز دے گا۔
فائنل کیے گئے نام
واضح رہے کہ سیالکوٹ کی ٹیم کے لیے پانچ نام فائنل کیے گئے تھے۔ فائنل ہونے والے ناموں میں ’سیالکوٹ تھنڈرز‘، ’سیالکوٹ سکسرز‘، ’سیالکوٹ سٹالینز‘، ’سیالکوٹ فیلکنز‘ اور ’سیالکوٹ شاہینز‘ شامل تھے۔








