ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ فائنل ہوگیا
پاکستان کا ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ فائنل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا 15 رکنی ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ فائنل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
سکواڈ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کو ورلڈکپ سکواڈ میں جگہ ملے گی جبکہ حارث رؤف اور محمد رضوان کو اسکواڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔ خواجہ نافع ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، بس اڈے بدستور بند
کھلاڑیوں کی فہرست
سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، ابرار احمد، عثمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی شمولیت بھی یقینی ہے۔
اضافی کھلاڑی
عثمان طارق، سلمان مرزا بھی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہوں گے۔ جبکہ وسیم جونیر، عبد الصمد، حسن علی زیر غور میں شامل ہوں گے۔








