پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروا دیں
لاہور میں جعلی ای چالان ویب سائٹس کا خاتمہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پی ٹی اے کے تعاون سے ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا آغاز، عوام کی فری انٹری ہوگی: عظمیٰ بخاری
جعلی ویب سائٹس کا کردار
ترجمان کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔
حفاظتی ہدایات
ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ ای چالان کی تصدیق کے لیے شہری صرف سیف سٹی کی آفیشل ویب سائٹ echallan.psca.gop.pk یا پبلک سیفٹی ایپ استعمال کریں۔








