شدید ترین سردی میں لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی تیراہ متاثرین کے ساتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان

پشاور میں پریس کانفرنس

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں تیراہ کے لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے۔ حکومت مقررہ مدت میں آپریشن مکمل کرے۔ تیراہ میں آپریشن کے باعث لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ آپریشن میں متاثرین کو 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ابھی تک کچھ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں سے استدعا ہے کہ ایک دوسرے کو سنیں اور ایک دوسرے کی تصحیح کریں: وزیر قانون

قبائلی علاقے اور امن

قبائلی علاقے ہمارے پرامن علاقے تھے جہاں اب حالات خراب ہیں، جماعت اسلامی تیراہ متاثرین کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹر بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز

وزیراعلیٰ کا کردار

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل افریدی کو اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ آپریشن مرضی کے بغیر ہورہا ہے۔ یہ بیان دے کر جان نہیں چھڑا سکتے، حکومت آپریشن متاثرین کو بے یار و مددگار نہ چھوڑے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک نام نہاد نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کو گمراہ کن پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں، بریگیڈیئر (ر) مشتاق۔

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات

پاکستان افغانستان جھگڑے سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، دونوں ممالک کو یہ ممکن بنانا چاہیے کہ سرزمین ایک دوسرے کے لیے استعمال نہ ہو۔ اسلامی ممالک کے درمیان لڑائی سے ہندوستان خوش ہوتا ہے۔ افغانستان میں پھنسے طلباء کو مشکلات کا سامنا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے تجارت متاثر ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی

لوکل حکومتوں کے نظام کی اہمیت

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام کو مضبوط ہونا چاہیے۔ بااختیار مقامی حکومتیں ہونی چاہئیں۔ مقامی حکومتوں کو توسیع نہیں دینی چاہیے۔ بلدیاتی حکومتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کوئی سیاسی جماعت بات نہیں کرتی۔ 17 سال سے کراچی میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کراچی کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔

عوام کی مشکلات

کراچی منی پاکستان ہے، ہم کراچی کی بات کرتے ہیں تو پورے پاکستان کی بات ہوتی ہے۔ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا تھا جو چھینا گیا۔ کراچی سانحہ پر حکمرانوں نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ عوام مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ رمضان المبارک کے بعد جماعت اسلامی ایک بار پھر سڑکوں پر آئے گی، اب ہم معاہدوں پر اعتبار نہیں کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...