ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ ، مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور
لاہور میں مقدمہ کی تازہ ترین صورت حال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر: انسداد منشیات آپریشن جاری، 10 ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد
ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت
عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ آمنہ عروج کی ضمانت عدالت نے تین لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل نے معاشی اہداف اور ترقیاتی پلان کی منظوری دیدی
عدالت کا فیصلہ
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ ملزمہ نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔








