پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے 18 ویں ترمیم سے متعلق بیان پر حکومت سے وضاحت مانگ لی

پیپلز پارٹی کا حکومت سے وضاحت کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے 18 ویں ترمیم سے متعلق بیان پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں جائیداد کے تنازعات پر فائرنگ، 5 افراد قتل

نوید قمر کا اظہار خیال

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ کل خواجہ آصف نے سانحہ گل پلازہ پر بات کے دوران 18 ویں پر بھی بات کی، ان کے بیان کو ہم حکومت کا پالیسی بیان سمجھیں گے۔ملک کے ساتھ بہت تجربے کیے گئے، ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، وفاق تجربہ کرنا بند کرے۔

فدرلزم کی اہمیت

نوید قمر نے مزید کہا کہ آگ سے کھیلنا بند کردیں، آپ کو پتہ نہیں فیڈرلزم کیا ہے، بلوچستان کو ایسے نہیں چلا سکتے جیسا چلا رہے ہیں، ہم سب پاکستانی ہیں اور اس کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، تاریخ سے آنکھیں بند نہ کی جائیں۔ پاکستان ایک فیڈریشن ہے، آپ نے ہر تجربے کے ساتھ ملک کو آدھا کیا، یہ جو اکائیاں ہیں، سیاسی وحدتیں تھیں، جنہوں نے پاکستان کا انتخاب کیا اور یہ اکائیاں ایک سوشل کنٹریکٹ کے تحت پاکستان کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ’’اِن ایکشن ‘‘، دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18 گرفتار

وزیر قانون کا ردعمل

دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خواجہ آصف کا بیان ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر فیصلہ پارلیمنٹ کی رضامندی سے ہوتا ہے۔

خواجہ آصف کا بیان

واضح رہے کہ گزشتہ روز خواجہ آصف نے 18 ویں ترمیم کو ڈھکوسلا قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات متقاضی ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...