بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور خیریت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، جو نہایت تشویشناک صورتحال ہے, شیخ وقاص اکرم
بنیادی معاملہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور خیریت کے حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں، جو نہایت تشویشناک صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پورگوردوارہ میں نکاسیٔ آب چند گھنٹوں میں مکمل، جنم استھان کے تمام حصے مکمل طورپر صاف، وسیع صحن سے پانی نکال دیاگیا
ملاقات کی مشکلات
شوکت یوسفزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات کو تقریباً 50 دن گزر چکے ہیں جبکہ ملاقات کیلئے رات بھر دھرنا بھی دیا گیا، تاہم اس کے باوجود رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔ ملک کی تاریخ میں کسی سابق وزیراعظم کے ساتھ جیل میں ایسا رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔ ہم قانون اور آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق مانگ رہے ہیں، مگر ہائی کورٹ کی جانب سے نامزد کئے گئے چھ وکلاء کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں عدالتوں میں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی جا رہیں، جبکہ پارٹی کی خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے، جنہیں فوری رہا کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کل کشمیر اپنے عوام کی مرضی کے مطابق پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے، تو تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
گل پلازا واقعے پر تنقید
پی ٹی آئی رہنما نے گل پلازا واقعے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب وہاں دکانیں تعمیر ہو رہی تھیں تو صوبائی حکومت کیا کر رہی تھی؟ یہ واقعہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ حکمرانی کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے ہاکی ٹیم کو بھارنے نہ بھیجنے امکان
دہشت گردی سے متعلق الزامات
انہوں نے دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی، خیبر پختونخوا حکومت اور عوام خود دہشت گردی سے متاثر رہے ہیں۔ ہمارے لوگ شہید ہوئے، ہم دہشتگردوں کے حامی کیسے ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملے سے پہلے سفارت کاری کے لیے دو ہفتے کا وقت دے دیا
تحریک طالبان کا موقف
شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ تحریک طالبان ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور رہے گی، جبکہ پارٹی سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے اکاؤنٹس کی پشت پناہی نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار زخمی ہو گئے
وزیراعظم کی کارکردگی
اس موقع پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف زیادہ تر وقت بیرون ملک گزارتے ہیں، پنجاب میں 144 فیکٹریوں کی بندش سے ایک لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔
وفاقی حکومت کے الزامات
انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے، جبکہ معیشت کی بہتری کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔








