جعلی ویڈیو کیس: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست

وزیر اطلاعات و ثقافت کا عدالت میں حاضر نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے اپنے بیان کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سیکیورٹی خدشات اور سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات

سیکیورٹی مسائل اور سرکاری مصروفیات

عظمٰی بخاری کے وکیل علی بخاری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر کو درپیش سیکیورٹی مسائل کے باعث عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں، جبکہ بطور وزیر ان کی اہم سرکاری مصروفیات بھی اس امر میں رکاوٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہیونڈائی نشاط موٹرز پر دھوکہ دہی پر مبنی اشتہار جاری پر 2.5 کروڑ روپے جرمانہ

ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی استدعا

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عظمٰی بخاری کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عدالتی کارروائی میں مکمل تعاون بھی یقینی بنایا جا سکے اور سیکیورٹی خدشات سے بھی بچا جا سکے۔

جعلی ویڈیو کا معاملہ

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے عظمٰی بخاری کی جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے معاملے پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جس میں فلک جاوید، عتیق ریاض سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ عدالت نے مذکورہ مقدمے میں عظمٰی بخاری کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا، تاہم اب عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...