ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم کا عہد
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستمبر 2025 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کا گھر
وزیراعظم شہباز شریف فیصل آباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا قصور میں ٹرک کی ٹکر سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
قوم کا عزم
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملکی سلامتی کیلئے افواج کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء اُن سمیت پوری قوم کا فخر ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا حوصلہ کہیں اور نہیں دیکھا؛ دورانِ جنگ پاکستانیوں کے رویے پر امریکی یوٹیوبر حیران
شہید کی یاد
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب شمالی وزیرستان میں خوارج کیخلاف آپریشن میں 5 جوانوں سمیت شہید ہوئے تھے۔
شہداء کی یاد
اس کارروائی میں لانس نائیک محمد اللّٰہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللّٰہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔








