مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا، ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ کا عالمی اقتصادی فورم میں خطاب
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پوری دنیا کا معاشی انجن ہے، مجھے یورپ سے پیار ہے مگر وہ سیدھے راستے پر نہیں چل رہا۔ عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ یورپ میں کچھ جگہیں اب قابل شناخت نہیں رہیں، سبز توانائی پر توجہ اور عوامی ہجرت نے یورپ کو نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو چھتری کا استعمال کرنے کی ہدایت لیکن اس سے درجہ حرارت میں کتنا فرق پڑتا ہے؟ سعودی حکام نے واضح کردیا
امریکی معیشت کی ترقی
انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کو ختم کرنے میں کامیاب رہے، میری صدارت میں امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ نے تاریخ میں اتنی معاشی ترقی نہیں دیکھی جتنی اب ہو رہی ہے، امریکہ پوری دنیا کا معاشی انجن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت کے امن جرگے میں شرکت کا اعلان
وینزویلا کی مدد
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم وینزویلا کی مدد کر رہے ہیں، اب وہ بہت شاندار جا رہا ہے، مستقبل میں زیادہ کمائی کرے گا کیونکہ ہر بڑی آئل کمپنی امریکہ کے ساتھ وہاں جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
یورپی اصلاحات کی ضرورت
امریکی صدر نے کہا کہ یورپی ملک اصلاحات پر توجہ دیں، امریکہ ترقی کرتا ہے تو دنیا ترقی کرتی ہے، میرے دور میں امریکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بائیں بازو والوں کی وجہ سے یورپی توانائی تباہ کُن سطح پر پہنچ چکی ہے، امریکہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، ٹیرف کی پالیسی نے امریکہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔
غیر قانونی امیگریشن کے اثرات
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں نے یورپ کو متاثر کیا۔








