اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
موسلا دھار بارش کا الرٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
بارش کی پیشگوئی
محکمے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ مری اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جو دوست تحریک عدم اعتماد کا شوق پورا کرنا چاہتے ہیں، ایاز صادق
خیبر پختونخوا میں بھی بارش متوقع
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، ناران، کاغان اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے کسان کو تباہ کرنے کا سوچا ہوا ہے، ہمارے پاس اگلی فصل کاشت کرنے کیلئے پیسے نہیں : کسان اتحاد کا شکوہ
عوام کیلئے ہدایات
عوام برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آگاہی کی فراہمی
این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر تمام صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوام اور متعلقہ اداروں تک پیشگی آگاہی کی فراہمی یقینی بنا رہا ہے۔ مستند معلومات، ممکنہ خطرات اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور راہنمائی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔








