آخری دم تک ایمانداری اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر دیوان بہادر ایس پی سنگھا کے اعزاز میں تقریب ہوئی
مصنف کی شناخت
مصنف:رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: جس صوبے کی اسمبلی نے قیام پاکستان کی بنیاد ڈالی اُسے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہوگی،ناصر حسین شاہ
تقریب کا موضوع اور تفصیلات
قسط:284
پاکستان کرسچین نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تحریک پاکستان میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے پاکستان کے وجود کو یقینی بنانے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ کئے گئے عہد و پیمان کو زندگی کے آخری دم تک ایمانداری، جانثاری، فرمانبرداری سے وفا کرنے والے جذبۂ حب الوطنی سے سرشار پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکر مسیحی قائد دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی 66 ویں برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مورخہ 22 اکتوبر 2015 ء بروز / جمعرات، بوقت 3 بجے سہ پہر ان کی آخری آرام گاہ گورا قبرستان جیل روڈ لاہور میں تقریب ہو گی جس کی صدارت پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طلباء کو 90دن میں لیپ ٹاپ دینے کا ہدف مقرر،میٹرک ، ایف ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز اور 2ہزار اقلیتی طلباءکیلیے بھی خوشخبری
دعوت نامہ
آپ کو دل کی گہرائیوں سے دعوت دی جاتی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے عظیم ہیرو دیوان بہادر ایس پی سنگھا کے اعزاز میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرما کر شفقت فرمائیں۔
متمنیٔ شرکت: مارٹن جاوید مائیکل
سینئر وائس چیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی
یہ بھی پڑھیں: پرندوں کی حفاظت: ایک ضروری اقدام
حج کے بعد واپسی کا ذکر
دعوت نامہ مندرجہ بالا مجھے حج سے پاکستان واپسی پر مورخہ /18 اکتوبر 2015ء کو ملا۔ میں نے مارٹن جاوید مائیکل کو ٹیلی فون پر اطلاع دی کہ حج کی سعادت حاصل کرنے اور سعودیہ میں 40 دن قیام کے بعد آج ہی لاہور پہنچا ہوں۔ ناسازیئ طبع کے باوجود میں انشااللہ مجوزہ تقریب میں اپنی حاضری یقینی دونگا۔
اگلے ہی روز مارٹن جاوید مائیکل پھولوں کے ہار اور گلدستے کے ساتھ میرے گھر اپنے جوان بیٹے کو ساتھ لیکر ملاقات کرنے اور حج کی مبارکباد دینے کے لیے میرے گھر تشریف لائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی
تقریب میں شرکت
حسبِ وعدہ راقم /22 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے قائد اعظم کے ساتھی دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی 66 ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے ان کی آخری آرام گاہ، گورا قبرستان جیل روڈ پہنچا۔ وہاں دیگر مہمانانِ گرامی کے علاوہ علامہ اقبال کے نواسے دبستان اقبال کے سی۔ای۔ او اقبال صلاح الدین بھی موجود تھے۔ انہی دنوں ڈاکٹر جاوید اقبال کا بھی انتقال پر ملال ہوا تھا۔ یہاں تقریب ھٰذا میں اقبال صلاح الدین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے میں نے انہیں باور کروایا کہ ڈاکٹر جاوید اقبال وقت سے پہلے ملک عدم کو سدھار گئے ہیں، ابھی علامہ اقبال کے پیغام اور تعلیمات کو عام کرنے کے لیے ان کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔ اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آیا
خراج تحسین
تقریب ھٰذا میں مجھے دیوان بہادر ایس پی سنگھا کی پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے، ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے، نیز اس ضمن میں دیگر مقررین قیوم نظامی، اقبال صلاح الدین، کرسچین نیشنل پارٹی کے چیئرمین جوزف فرانسس اور سینئر وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل کی خوبصورت تقاریر سے مستفید ہونے کا بھی موقعہ ملا۔
تحریک پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کا کردار
ملک کی معروف سماجی، اصلاحی اور فلاحی تنظیم سٹیزن کونسل آف پاکستان، جس سے ملک کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات وابستہ ہیں نے یوم آزادی کے حوالے سے ”تحریک پاکستان میں مسیحی کمیونٹی کا کردار“ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی جس میں خصوصی خطاب کے لیے کرسچن نیشنل پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین مارٹن جاوید مائیکل کو دعوت دی گئی۔
(جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔








