جو دعا کرنی ہے کریں، اگلے 10 منٹ میں میری پریشانی غائب ہو گئی، ریس کے شرکاء کی تعداد ہر گزرتے سال کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور تماشائیوں کی بھی۔

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 416

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیشرفت مگر کامیابی نہ مل سکی

قلعہ دراوڑ کی ریس

قلعہ دراوڑ کے سائے میں ہونے والی یہ ریس اب پاکستانی سپورٹس کیلنڈر کا بڑا ایونٹ بن چکی ہے اور ریس کے شرکاء کی تعداد ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور تماشائیوں کی بھی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان بھارت کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی

میرے دوست قاضی اللہ دتہ

میرے دوست قاضی اللہ دتہ دراوڑی بھی دراوڑ کے رہنے والے تھے۔ وہ گاؤں کے نمبر دار، داستان گو اور چولستان کے معزز آدمی تھے۔ ان سے میری نیاز مندی مرتے دم تک قائم رہی۔ بہت سادہ، درویش اور مہمان نواز تھے۔ افسوس، قاضی اللہ دتہ ایک سال پہلے اس جہاں فانی کو چھوڑ گئے اور محبت، خلوص، مہمان نوازی جیسے الفاظ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ وہ بہت عزت دینے والے، سادہ، کھرے اور دریا دل انسان تھے۔ مجھے یقین ہے اللہ نے اپنی مخلوق سے پیار کرنے والے اس صحرا ئی کو اپنے ہاں اعلیٰ مقام دیا ہوگا۔ ان کی وفات کی اطلاع پر ان کے بیٹے رب نواز سے اظہار افسوس کرتے ہوئے میں بہت ہی رنجیدہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ: ایک شخص کا شارٹس پہن کر برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ

یونین کونسل دراوڑ کا سیکرٹری

یونین کونسل دراوڑ کا سیکرٹری محمد اسلم بھلے مانس، تابعدار، برخودار، مجھے بچوں کی طرح ہی عزیز تھا۔ اس سے بھی گاہے بگاہے بات ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کے ناجائز تعلقات کے شبے میں شوہر نے بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

چولستان کے دوست

میرے کچھ یار میں “کوٹھری بنگلہ” چولستان کے چک نمبر 120ڈی این بی کا رہائشی محبوب احمد بھی شامل ہیں۔ وہ “یونین کونسل میرانہ” کا سیکرٹری اور میرا برخودار تھا۔ اس سے شناسائی تب سے ہے جب میں 2005ء میں پہلی بار چولستان کی سیر کو باس، لالہ اعجاز اور مشتاق کے ساتھ آیا تھا۔ ان دنوں چوہدری بشارت اے ڈی ایل جی بہاول ور تھا۔ ایک اچھا افسر اور درویش آدمی۔ محبوب سے ہونے والی یہ ملاقات میری بہاول پور تعیناتی میں دوستی میں بدل گئی۔ آج بھی چولستان یاترا کو جاؤں تو ممکن نہیں کہ اس سے ملاقات نہ ہو۔ مخلص، درویش، مہمان نواز اور پیارا انسان۔ میں کئی بار اس کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ اللہ اس کے دسترخوان کو اور وسیع کرے۔ آمین۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن صفدرجاوید سید انتقال کر گئے

جام نور الحسن

“چنی گوٹھ” کے رہائشی جام نور الحسن کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔ وہ بھی شاندار انسان تھے۔ فرماں بردار اور جی دار۔ رحیم یار خاں جاتے اکثر اس سے ملاقات ہوتی تھی۔ وہ آج بھی رابطے میں ہے۔ اس کا ایک احسان بھی مجھ پر ہے۔ جب میں لاہور ایچ بی ایف سی سوسائیٹی میں پلاٹ خرید رہا تھا تو یہ عمرہ کے لیے مدینہ منورہ میں تھا۔ میں ایک پلاٹ کا سودا کرکے بہت پریشان تھا۔ ایڈوانس بھی دے چکا تھا۔ مجھے جام نور کا فون آیا۔ کہنے لگا؛ “سر! کیا آپ پریشان ہیں؟” میں نے ہاں میں جواب دیا۔ بولا؛ “سر! میں نے تصور میں آپ کو پریشان دیکھ کر روضہ رسول ﷺ پر چلا آیا ہوں آپ نے جو دعا کرنی ہے کریں۔” میں نے دعا کی اور اگلے 10 منٹ میں میری پریشانی غائب ہوگئی۔ سبحان اللہ۔ جام نور نیک اور دین دار آدمی تھا۔ رحیم یار خاں کا نذیر سیکرٹری بھی درویش انسان تھا۔ اس سے بھی رابطہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ، عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ

اختر بخاری کا پیار اور خلوص

میری یہ بھی خوش بختی رہی کہ مجھے حضرت سرخ پوش بخاری ؒ اور حضرت جہانیاں جہاں گشتؒ کے گدی نشینوں میں سے ایک “اختر بخاری” کا پیار اور خلوص بھی ملا۔ گو وہ میری ایک یونین کونسل کے سیکرٹری تھے لیکن ان کی نسبت کہاں تھی شاید عام آدمی اندازہ ہی نہیں کر سکتا۔ دھیما مزاج، درد دل رکھنے والا یہ درویش بھی اب ریٹائر ہو چکا ہے۔ وہ ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔ اس سے بھی میرا رابطہ ہے۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب “بک ہوم” نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...