سعودی شاہ سلمان کی زیرصدارت اجلاس بجلی کے شعبے میں پاک سعودی مفاہمتی یادداشت کی منظوری
کابینہ کا اجلاس
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا
پاکستان کے ساتھ تعاون
کابینہ نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یاد داشت کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا۔
غزہ میں امن منصوبہ
اجلاس میں غزہ میں جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے، غزہ پٹی کی انتظامیہ کے لیے فلسطینی قومی کمیٹی کے کاموں کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا۔








