سعودی عرب کی جانب سے گل پلازہ سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
سعودی وزارت خارجہ کا افسوسناک بیان
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگ میل یا کلو میٹر (درست کیا ہے؟)
ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کراچی کے گل پلازہ میں 27 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس افسوسناک وقت میں سعودی عرب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
پاکستان کے عوام کے تحفظ کی خواہش
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور اس کی عوام کے تحفظ اور سلامتی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔








