پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں
پنجاب میں جعلی ای ٹریفک چالان ویب سائٹس کے خلاف کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئی ہیں۔
100 سے زائد جعلی ویب سائٹس کا خاتمہ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک ای چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئی ہیں۔
غیر قانونی آن لائن ادائیگیاں
اتھارٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں میں ملوث تھیں۔
شہریوں کے لیے ہدایت
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہ کریں۔








