پی سی بی نے بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا
بابر اعظم کی وطن واپسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو وطن واپس بلا لیا ہے۔ بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
بگ بیش لیگ میں عدم شرکت
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اب بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کے خلاف چینلنجر میچ اور فائنل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری
کارکردگی کا تجزیہ
بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے ٹورنامنٹ میں 11 میچز کھیلے اور 103 کے اسٹرائیک ریٹ سے 202 رنز اسکور کیے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پی سی بی کا بیان
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔








