آئی سی سی کا انکار، بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں کو بلا لیا
آئی سی سی کا فیصلہ
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی نے بنگلا دیش کے تحفظات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
بنگلا دیشی ٹیم کی صورتحال
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی ٹیم کے بھارت نہ جانے کے معاملے پر بنگلادیش کے سپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نذرل نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔
اس ملاقات میں مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل کھلاڑیوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں بتائیں گے، مشیر کھیل اور کھلاڑیوں کی ملاقات آج سہہ پہر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی
مشیر کھیل کی رائے
مشیر کھیل ورلڈکپ سے متعلق کھلاڑیوں کی رائے پوچھیں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ میں حکومت ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق اپنی پوزیشن بھی واضح کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک خوف سے نہیں، سچائی سے چلے گا” راہول گاندھی بی جے پی پر برس پڑے
بحران کا حل
ڈاکٹر آصف نذرل بحران کے حل کیلئے ممکنہ اقدامات پر بھی بات کریں گے، ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑی ورلڈکپ تنازعے کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حامی ہیں۔
سیکیورٹی تحفظات
واضح رہے کہ آئی سی سی نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے میچز بھارت میں ہی ہوں گے جبکہ بنگلا دیش سیکیورٹی تحفظات کی بنیاد پر بھارت نہیں جانا چاہتا۔








