کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے، 18ویں ترمیم ختم کی جائے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کردیا
کراچی کو وفاقی حیثیت دینے کا مطالبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے Lake City میں MeatVore ریسٹورنٹ کھل گیا
پریس کانفرنس میں بیان
روزنامہ جنگ کے مطابق، کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کو فیڈرل ٹیریٹری کا حصہ بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے 48 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ
ریاست سے سخت پیغام
انہوں نے کہا کہ یہ جو چاہیں کریں، ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، ریاست سے دو باتیں کہتا ہوں، اب بہت ہوچکا، یہ نہیں سدھریں گے۔
کراچی کی موجودہ انتظامیہ پر تنقید
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی اب ایسی ایڈمنسٹریشن کے حوالے رہنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔








