شکارپور: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او شہید

شہید ایس ایچ او کا واقعہ
شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - دو گروپوں کے درمیان تصادم کو رکوانے کی کوشش کرنے والے ایس ایچ او کو گولی لگنے کے باعث شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنی قیمت میں نیلام ہورہی ہے؟ 50 ڈالر میں خریدی گئی سو سال پُرانی تصویر کا راز جانئے!
فائرنگ کا واقعہ
ٹاؤن چک کے کچے کے علاقے میں مہر اور جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ جب پولیس کی پارٹی فائرنگ کو روکنے کے لئے پہنچ رہی تھی، ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے: خواجہ آصف
ایس ایچ او کی شہادت
ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ بچل بھیو سہراب اوڈھو شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد بھاری پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے۔
گرفتاری کی کوششیں
پولیس حکام کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔