لاہور کے علاقے بھیکے وال میں پالتو شیر نے 8 سال کی بچی پر حملہ کر دیا
شیر کے حملے میں بچی زخمی
لاہور کے علاقے بھیکے وال پنڈ میں پالتو شیر کے حملے میں آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیر کو تحویل میں لے کر اس کے مالکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کے ٹیلنٹ سے خوفزدہ بھارتیوں کو بشریٰ انصاری نے للکار دیا
غیر قانونی پالتو شیر کا معاملہ
پولیس کے مطابق بھیکے وال پنڈ میں ایک شہری نے غیر قانونی طور پر گھر پر شیر پال رکھا ہوا تھا۔ ملزمان بلاول اور شجاعت رکشے سے پالتو شیرنی کو اتار رہے تھے کہ اسی دوران شیرنی نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ حملے سے بچی کی ٹانگ اور کان پر گہرے زخم آئے، متاثرہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا حساس ڈیٹا فروخت کرنے والے گرفتار، کیسے پکڑے گئے؟ جانیے
پولیس کی کارروائی
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کو نواں کوٹ کے علاقے سے گرفتار کر لیا، جبکہ شیرنی کو تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
لائسنس کی عدم موجودگی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاس شیر رکھنے کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔








