رمضان سے قبل ڈبل منافع خوری، آٹا 130 روپے کلو فروخت ہونے لگا
کڑی مہنگائی کا سامنا
میرپورخاص (بیورو چیف/ قیصر راجہ راجپوت) رمضان سے قبل ڈبل منافع خوری، سستی گندم کے باوجود آٹا عوام سے کوسوں دور، آٹا 130 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں ۔۔؟ طلال چوہدری نے بتا دیا
فلور ملوں کی منافع خوری
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں رمضان المبارک سے قبل فلور مل منافع خوروں اور گندم مافیا کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ سبسڈی کے باوجود محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے فی کلو آٹا 130 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کا حلف اٹھا لیا
گندم کا کوٹہ
محکمہ فوڈ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری کے مہینے میں میرپور خاص ریجن کی فلور ملوں کو 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کا کوٹا فراہم کیا جا رہا ہے، جس میں سے 14 ہزار میٹرک ٹن فلور ملوں اور چھ ہزار میٹرک ٹن گندم چکی والوں کے لیے رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو پاکستان کو فالو کرنا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
محکمہ کی ملی بھگت
لیکن اس کے باوجود خود محکمہ فوڈ کی ملی بھگت سے ہی گندم کا کوٹہ بند اور نان آپریشنل فلور مل و چکی والوں کو دیا جا رہا ہے، جو اپنا پورا گندم کا کوٹہ ملی بھگت سے ضلعے کے باہر فروخت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بیوی کو قتل کرنے والا شوہر سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار
مہنگائی کا حل
جب کہ آپریشنل فلور مل و چکی والے بھی اپنا گندم کا 80 فیصد کوٹہ ضلعے سے باہر مہنگے داموں گندم فروخت کر کے ڈبل منافع حاصل کر رہے ہیں، اور 20 فیصد گندم کا آٹا بنا کر وہ بھی مہنگے داموں 120 روپے کلو فروخت کر رہے ہیں جو مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، مسجد کے لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال، پولیس کو دھمکیاں دینے پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج
مقامی دکاندار کی مشکلات
ایسی پوزیشن میں مقامی دکاندار ضلعے کے باہر سے آٹا منگوانے پر مجبور ہے، اور عام غریب آدمی سستی گندم ہونے کے باوجود جو کہ 80 روپے کلو ہے، اس کو 130 روپے فی کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہے۔
عوامی مطالبات
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت و ضلع انتظامیہ جب جاگے گی جب گندم مافیا اور فلور مل مافیا اپنی جیبیں بھرپور بھر لیں گی، اور اس کے بعد صرف دکھانے کے لیے رسمی کاروائی اور آٹے میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر سستا آٹا فراہم کرے، تاکہ انہیں فوری ریلیف مل سکے۔








