پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح
پنجاب کا اعزاز: پہلی الیکٹرک گاڑی کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں پٹرولنگ کیلئے پہلی الیکٹرک گاڑی کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:تشدد کے عادی شخص نے چوری کے شبے میں اپنی دسویں بیوی کو قتل کردیا
گرین پولیسنگ یونٹ کی کارکردگی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پٹرولنگ گاڑی کا معائنہ کیا اور اسے خود ڈرائیو کیا۔ وزیراعلیٰ کو گرین پولیسنگ یونٹ اور الیکٹرک وہیکل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے منافع بڑھانے کا مطالبہ کردیا
الیکٹرک گاڑیوں کی تفصیلات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پہلی جدید ترین بی وائی ڈی الیکٹرک ٹریفک سے پیٹرولنگ کی جائے گی۔ یہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی 410 کلومیٹر فی چارج کی رینج رکھتی ہے اور 30 سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے۔ اس الیکٹرک وہیکل میں سرویلنس کا جدید پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور سپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دادی خوددار اور نظم وضبط کی پابند تھیں، میری 2 پھوپھیوں اور چچا کی شادی پاکستان بننے کے بعد ہوئی، مجال ہے کسی سے ایک ٹکا بھی ادھار لیا ہو
فوائد اور بچت
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ 28,000 لیٹر ایندھن اور 7.42 ملین روپے خرچ کرتی ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے ہر سال تقریباً 4,500 لیٹر ایندھن کی بچت ہوگی، جس کے ساتھ ہی آپریشنل لاگت میں کمی اور زیرو کاربن اخراج بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے محروم 678 طلباء کو کمرے الاٹ کر دیئے
آگے کا راستہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گرین پولیسنگ یونٹ کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کو بتدریج بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے گرین پولیسنگ یونٹ کو مرحلہ وار دیگر اضلاع میں شروع کرنے کے لیے اقدامات کا حکم دیا۔
ایک جدید دور کا آغاز
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں کمی اور زیرو کاربن اخراج کا باعث بنے گا۔ گرین پولیسنگ صاف ستھری فضا اور گڈ گورننس کے وژن کا عکاس ہے۔








