بنگلادیش کے ورلڈکپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان
بنگلا دیش کا ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ہاٹ لائن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سیز فائر برقرار رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت اور کھلاڑیوں کی اہم ملاقات
ذرائع کے مطابق، بنگلا دیش حکومت کی کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کے بعد فیصلہ متوقع ہے۔ ٹیم کے کئی سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کے حق میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش حکومت آج کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ گیا:عالمی توانائی ایجنسی کا دعویٰ
پاکستان کے بائیکاٹ کا امکان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان ہے۔
آئی سی سی کی حیثیت
ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ اگر آئی سی سی نے بنگلا دیش کا مؤقف نہ مانا تو پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔








