لاہور میں ریسکیو ٹیم کو خود ریسکیو کی ضرورت پڑگئی۔
ریسکیو 1122 کی گاڑی کا حادثہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں عوامی خدمت پر مامور ریسکیو 1122 کو خود بھی ریسکیو کی ضرورت پڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ سوتے ہیں تو یہ کیڑے آپ کے چہرے پر پارٹی کرتے ہیں
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کینال روڈ پر ریسکیو 1122 کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کی اپنی ایمبولنس گاڑی نہر میں جا گری۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل
حادثے کا مقام
ایمبولینس کو حادثہ ٹھوکر سے جانب جناح ہسپتال انڈر پاس کے قریب پیش آیا۔ ایمبولینس کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ایمبولینس آوٹ آف کنٹرول ہو کر نہر میں جاگری۔
زخمی اور امداد
حادثے میں ایک ریسکیو اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوا۔ دونوں زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔








