مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی قیمت میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور علاقائی سطح پر مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں اختلافات، پارٹی کے واٹس ایپ گروپس میں سلمان اکرم راجا پر تنقید
صرافہ ڈیلرز کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے فی تولہ سونا 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔ جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہونے سے 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہونے پر 4832 ڈالر پر آگیا۔








