کراچی کو بھی پرائیویٹائز کریں، ہم خرید کر زیادہ بہتر چلا لیں گے، تابش ہاشمی

تابش ہاشمی کا گل پلازہ سانحہ پر ردعمل

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نامور میزبان و کامیڈین تابش ہاشمی نے سانحہ گل پلازہ کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی طرح کراچی کو بھی پرائیوٹائز کردے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں رہنے والے پٹھان، بلوچ، سندھی، مہاجر، پنجابی سب مل کر شہر خرید لیں گے اور زیادہ اچھا چلالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم فخر زمان سے متعلق بول پڑے

ذاتی تجربات اور حقیقتیں

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ ان کا بچپن کراچی میں اسکول سے جامعہ کراچی اور پھر مختلف نوکریاں کرتے گزرا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ والد بنے تو خریداری کے لیے بھی گل پلازہ ہی گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل

گل پلازہ کی اہمیت

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں گل پلازہ سے لائی گئی کوئی چیز موجود نہ ہو۔ بچپن سے جوانی اور اب جب وہ بزرگ ہو رہے ہیں تو شہر میں موجود ایسوسی ایشنز ایک ایک کرکے ختم ہورہی ہیں۔ لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر ویڈیوز بنائیں، مگر اگر مجھے حکومت کو بھی آگاہ کرنا پڑے تو یہ ان لوگوں کی ناکامی ہے جو وہاں بیٹھے ہیں۔

حکومتی ذمہ داریاں

تابش ہاشمی نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں وہ جوابدہ ہیں، مگر یہ سب صرف باتوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کراچی میں ہونے والا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی درجنوں سانحات ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری کا کیا ہوا؟ کیا ان کا عہدہ چلا گیا یا تنخواہ کٹی؟ متأثرین کو ہرجانہ دینے کا معاملہ بھی اپنی جیب سے ادا نہیں کیا جاتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...