مشکلوں سے نکل آئے ہیں، اگلی منزل صرف ترقی ہے:وزیر خارجہ اسحاق ڈار

وزیر خارجہ کا بیان

اسلام آباد /ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشکلات سے نکل آیا ہے، معاشی استحکام کے بعد اب اگلی منزل صرف ترقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالے سے اہم سوال اٹھا دیا

پاکستانی معیشت کی بہتری

پاکستانی پویلین میں پاکستان بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، کوئی بھی ملک 2.5 فیصد یا 3 فیصد ترقی کی شرح کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک متحرک اور بلند شرح نمو کے لیے کوشاں ہیں جو یقیناً ناممکن نہیں۔ ہم پہلے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکے ہیں، 2017ء میں شرح نمو 6.2 فیصد تھی۔ پاکستان میں استعداد موجود ہے کہ وہ اپنے اہداف حاصل کر سکے۔ ایک موقع پر ہمیں دنیا کی 24 ویں معیشت قرار دیا گیا تھا اور ہم جی 20 کا حصہ بننے سے چند پوائنٹس پیچھے تھے لیکن بدقسمتی سے 2018ء سے 2022 ءتک چار سال کے عرصے میں ہم 47 ویں معیشت کے طور پر سامنے آئے۔

موجودہ عالمی صورتحال

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور میں ہمیں مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہم مشکلات سے نکل چکے ہیں، اقتصادی استحکام حاصل ہو چکا ہے، اب تمام کوششیں ترقی کے لیے ہیں۔ 3 سال پہلے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا سمجھا جا رہا تھا، اب ہم عالمی برادری کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہیں۔ اب تو یہ چناؤ بھی مشکل ہوتا ہے کہ کس معزز مہمان کو دعوت دی جائے اور کسے مؤخر کیا جائے اور یہ بھی کہ وزیراعظم کو کس ملک کا دورہ کرنا چاہیے کیونکہ دعوتوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...