میں غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس میں متعدد ممالک شامل ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور کیا اور بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ امن کوششوں کی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے کام کیا، اور بہت سے ناممکن کام کئے۔
غزہ بورڈ آف پیس کی تقریب
ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 10 ماہ میں 8 جنگیں بند کرائیں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، کیوں کہ دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کروڑوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔








