گل پلازہ میں آگ شاٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ ماچس یا لائٹر سے لگائی گئی، سانحہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کی تیاری

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی مدد سے تیار کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت 96 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

آتشزدگی کا سبب

نجی ٹی وی جیونیوز نے تحقیقاتی ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں لگی۔ دکان میں موجود بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگی اور ممکنہ طور پر بچے دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے۔ ابتدائی طور پر آگ دکان میں موجود سامان میں لگی اور یہ بجلی کی تاروں میں پھیل گئی۔

آگ سے متاثرہ حالات

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث نہیں لگی، آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد خارجی راستوں کی طرف بھاگے، لیکن عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔ عمارت میں زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی تھیں اور عمارت کی چھت کے راستے پر بھی گرل لگی ہوئی تھی۔ آگ لگنے سے عمارت میں موجود سی سی ٹی وی سسٹم مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...