ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی پادری پر بدترین تشدد، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنا کر گاؤں میں گھمایا
تشدد کا واقعہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا عیسائی پادری پر بد ترین تشدد، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنا کر گاؤں میں گھمایا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے JF-17C اور C-130 کو RIAT 2025 میں عالمی سطح پر پذیرائی
تفصیلات
بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ہندو تنظیم بجرنگ دَل کے ایک جتھے نے عیسائی پادری کو تشدد کا نشانہ بنایا، جسے دی نیو انڈین ایکسپریس نے خوفناک واقعے کے طور پر رپورٹ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں سے 4گھنٹے پیدل یا بیل گاڑی پر سفر کر کے فورٹ عباس یا قریبی اسٹیشن ٹبہ عالمگیر پہنچتے، چھوٹے اسٹیشن دو تین ہی مشہور ہوئے، ایک ڈونگا بونگا تھا
نعرے اور تشدد
’’جنگ‘‘ کے مطابق پادری اہلِ خانہ اور دیگر افراد کے ساتھ ایک گھر میں دعائیہ اجتماع میں شریک تھے، جب ہجوم نے انہیں نشانہ بنایا۔
پادری کو زبردستی گائے کی غلاظت کھلائی گئی اور مذہبی نعرے لگوائے گئے۔ ہجوم نے پادری کو لاٹھیوں سے بری طرح مارا پیٹا، چہرے پر سرخ سندور مل دیا، جوتوں کا ہار پہنایا اور گاؤں میں گھمایا۔ درخواست کے باوجود پولیس نے انہیں مدد فراہم نہیں کی۔
سماجی اثرات
ماہرین کے مطابق اقلیتوں پر اس قسم کے تشدد سے بھارت میں سماجی انتشار بڑھ رہا ہے اور ملک میں بغاوت کے خطرات مزید شدت اختیار کر رہے ہیں۔








