سوئٹزرلینڈ میں وزیر اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
ڈیوس میں اہم ملاقات
ڈیووس(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1955 میں فلمی کیرئیر شروع ہونے والی فلمی اداکارہ چل بسیں
غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط
جمعرات کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کردیے۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سے خوشگوار موڈ میں گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت کے بعد بٹ کوائن کے نرخ میں بھی بڑی کمی
صدر ٹرمپ کی موجودگی
صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
تقریب کا خطاب
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت پر تمام ممالک کا مشکور ہوں، بورڈ آف پیس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔








