اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کردی
صبا قمر کی مریم نواز کی تعریف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سراہا۔ حال ہی میں مریم نواز نے صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کسی بھی حادثات سے بچنے کے لیے صوبے بھر میں گٹر کے ڈھکن لگانے اور سڑکوں پر موجود گٹر کی درست تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم جنگ نہیں چاہتے، بھارت نے پانی روکا تو کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا،:بلاول بھٹو
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ کلپ کافی وائرل ہورہا ہے جس پر اداکارہ صبا قمر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سراہا۔
صبا قمر کے خیالات
صبا قمر نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کچھ عرصے سے پنجاب بھر میں ہونے والی تبدیلی کا مشاہدہ کر رہی ہوں اور مریم نواز کی حالیہ تقریر نے بہتری کے لیے حقیقی عزم کا اظہار کیا، بہتر طرز حکمرانی، عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے اٹھایا گیا کوئی بھی قدم تعریف کا مستحق ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ مثبت تبدیلی پنجاب اور اس کے عوام کے لیے جاری رہے گی'。








