وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی

نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں توسیع

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وادی تیراہ میں علاقہ میدان سے نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔ متاثرین اب 25 جنوری کے بجائے 27 جنوری تک نقل مکانی کرسکیں گے۔ یہ توسیع بارشوں کی وجہ سے نقل مکانی میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اللّٰہ کو منظور ہوا تو مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت ملے گی: شیخ رشید

متاثرین کے مسائل

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ درجنوں خاندانوں کو لے کر گاڑیاں رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔ یہ خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے، جب بارشیں تھم جائیں تو نقل مکانی اور رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ موسم کی شدت نے نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری کل ایوانِ صدر میں ہو گی

نقل مکانی کا سلسلہ اور امداد

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 ہزار سے زیادہ خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ایڈوانس ڈھائی لاکھ روپے نقد مالی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور ہر خاندان کو 50 ہزار روپے ماہانہ بھی دیے جائیں گے۔

فوجی آپریشن کا شیڈول

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے مطابق دو ماہ کے اندر فوجی آپریشن مکمل کیا جائے گا۔ 5 اپریل سے متاثرین کی واپسی اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ علاقہ میدان کی کل آبادی 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ آپریشن کے دوران مکمل تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کے عوض 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...