آئندہ تمام نئی تعمیرات میں بجلی کی تاریں زیر زمین ہونگی، پرانی تاروں کو بھی مرحلہ وار انڈر گراؤنڈ کیا جائیگا: عظمیٰ بخاری
صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں صحت، ریسکیو سروسز اور شہری تحفظ کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جھنگ میں جدید کیتھ لیب کا افتتاح کیا ہے، جبکہ پنجاب کے 16 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کیتھ لیبز بہت جلد فعال ہو جائیں گی۔ ہر ہفتے ایک نئی کیتھ لیب کا افتتاح کیا جائے گا اور اگلے مہینے تک تمام 16 کیتھ لیبز مکمل ہوں گی۔ یہ کیتھ لیبز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان میں داخل ہونے کا احساس کسی بین الاقوامی معیار کے ہسپتال میں جانے جیسا ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 20کلو آٹے کا تھیلا 200روپے سستا ہو گیا
دل کے مریضوں کے لیے جدید سہولیات
ماضی میں دل کے مریضوں کو اینجیوگرافی کے لیے دور دراز شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، وقت اور وسائل ضائع ہوتے تھے اور کئی دن باری نہیں ملتی تھی۔ لیکن اب ہر ضلع میں جدید کیتھ لیب قائم کی جا رہی ہے تاکہ دل کے مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج ان کے اپنے ضلع میں ہی میسر آ سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مقصد عوام سے براہ راست ملاقات کرنا، ان کے مسائل سنتے رہنا اور فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کے بعد شہباز شریف اور ایرانی صدر کا پہلا رابطہ
ریسکیو 1122 کی ترقی
عظمٰی بخاری نے ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریسکیو 1122 کو اقوام متحدہ کی جانب سے دی گئی سرٹیفکیشن اس ادارے کے افسران اور اہلکاروں کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی سرٹیفکیشن مسلسل محنت اور پروفیشنلزم سے حاصل ہوتی ہے۔ اسی سال ریسکیو 1122 کی سہولیات پنجاب بھر میں تحصیل سطح تک فراہم کی جائیں گی تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
کراچی سانحے پر افسوس
کراچی کے گل پلازہ سانحے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت دلخراش ہے۔ ہم شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریسکیو 1122 کو جدید بنانے کے اقدامات کر رہی تھیں، جس کے تحت صوبے بھر میں عمارتوں کی گریڈنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 63 افراد ہلاک
انفراسٹرکچر کی بہتری
ریسکیو 1122، واسا کو واٹر ہائیڈرنٹس کی جیو ٹیگ لسٹ فراہم کرے گا، جبکہ پلازوں، سکولوں اور ہسپتالوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کیا جا رہا ہے۔ 2 ہفتوں کے اندر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں دار خطاب سے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی کون ہیں؟
بجلی کی تاروں کا مسئلہ
بجلی کی لٹکتی تاروں کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔ آئندہ نئے تعمیرات میں بجلی کی تاریں زیر زمین ہوں گی اور پرانی تاروں کو بھی مرحلہ وار انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 37 دہشتگرد جہنم واصل، 10 جوان شہید
سوالات کے جوابات
سوالات کے جواب میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ کراچی کے گل پلازہ سانحے پر سیاست یا پوائنٹ اسکورنگ مناسب نہیں۔ یہ حادثہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ رنج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ایمبولینسز کے غیر معمولی ریٹس کے مسئلے پر بھی کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک اور بیان آ گیا
بسنت کی تقریبات
بسنت کے حوالے سے عظمٰی بخاری نے کہا کہ تمام ادارے آن بورڈ ہیں اور حفاظتی تدابیر کے ساتھ بسنت منائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب جلد اس حوالے سے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔
صحافیوں کے لیے رہائش
وزیر اطلاعات نے صحافی کالونی فیز ٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی غریب کی چھت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلیٰ کا عزم ہے کہ صحافیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ اور بین الاقوامی معیار کی سوسائٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافیوں کو پلاٹس بغیر قیمت دیے جائیں گے، صرف ڈویلپمنٹ چارجز ادا کرنے ہوں گے۔








