سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے
شہزادہ فیصل بن ترکی کا انتقال
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود انتقال کر گئے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ فیصل بن ترکی کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بہادری کے خوب چرچے ہوئے اور لوک فنکاروں نے اسی واقعہ سے متاثر ہوکر اپنا مشہور زمانہ سندھی گیت ”ہو جمالو“ تخلیق کیا جو اسی واقعہ کے گرد گھومتا تھا
نماز جنازہ کی تفصیلات
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نماز جنازہ آج جمعرات 22 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے افراد، سعودی حکام اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
دعائے مغفرت
ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔








